Home / عمران خان کاجلداحتجاج کی کال دینےکااعلان

عمران خان کاجلداحتجاج کی کال دینےکااعلان

Imran Khan to announce protest call

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کاکہناہےکہ چوروں کواگلا الیکشن جتوانے کیلئے ابھی سے تیاری کی جارہی ہے۔ کیس سپریم کورٹ میں ہے،وہاں سےکلئیرہوتےہی احتجاج کی کال دوں گااورہم حکومت کےخلاف سب سےبڑااحتجاج کرنےجارہےہیں۔

الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں، یہ لوگ اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سازش سے ہماری حکومت ہٹائی گئی، امریکا کے پالتو اوپر آکر بیٹھے ہیں، اس کی اجازت کے بغیر یہ کبھی کوئی کام نہیں کریں گے، ان کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، یہ ان کیخلاف کبھی اسٹینڈ نہیں لیں گے، میری حکومت ختم ہوتے ہی اسرائیل اور بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، ہمارے خلاف سازش کرنے والے فوج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نےکہاپٹرول کی قیمت چار روپے بڑھی تو بلاول نے لانگ مارچ کردیا، جبکہ آج 30، 30 روپے قیمت بڑھ رہی ہے، ہم نے ساڑھے تین سال میں 55 روپے پٹرول مہنگا کیا، جبکہ انہوں نے آتے ہی 60 روپے بڑھادیا، ان کا مقصد مہنگائی نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چند روز میں ملک گیر احتجاج کی کال دوں گا، جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا، عوام تیاری رکھیں، جیسے ہی سپریم کورٹ سے ہمارے کیس کا فیصلہ ہوتا ہے کال دوں گا۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan reaction on audio leak

آڈیولیک:عمران خان کاردعمل آگیا

ویب ڈیسک — امریکی سازش کےبیانئےپراپنی آڈیولیک پرعمران خان کاردعمل سامنےآگیا۔ اسلام آبادمیں ایک سیمینارمیں …