کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف اورفنکشنل لیگ کےمحمدعلی درانی کےدرمیان ہونےوالی ملاقات کےحوالےسےجتنےمنہ اتنی باتیں سامنےآرہی ہیں ۔
تاذہ تاذہ جوکہانی سامنےآئی ہےاس کےمطابق محمدعلی درانی نےملاقات کےدوران شہباز شریف کو پیر پگارا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنےکی صلاح دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پیرپگاراکاپیغام ملنےپرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پیغامات ملتے رہے ہیں مگر تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، سیاسی معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں ، کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں تاہم حتمی فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ہی کرسکتی ہے۔
ذرائع کےمطابق شہبازشریف نےمحمدعلی درانی سےکہاکہ عوام حکومت سےنہیں اپوزیشن سےاُمیدیں لگائےبیٹھےہیں تاکہ اس نااہل حکومت سےان کی جان چھڑائی جائے۔