Home / نوازشریف آرہےہیں ، ایازصادق

نوازشریف آرہےہیں ، ایازصادق

PMLN Ayaz Sadiq statement on Nawaz Sharif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کچھ غیرسیاسی لوگ لندن گئےہیں اورانہوں نےنوازشریف سےمذاکرات کئےہیں۔ کیااسلام آبادمیں گردش کرتی اس قسم کی خبریں درست ہیں؟

جیونیوزکےپروگرام نیاپاکستان میں اینکرشہزاداقبال نےرہنمان لیگ سردارایازصادق سےیہ سوال پوچھاتوایازصادق بولےکہ وہ حال ہی میں لندن سےلوٹےہیں جہاں ان کی نوازشریف سےطویل نشست ہوئی اورملکی حالات پرسیرحاصل بحث ہوئی لیکن غیرسیاسی لوگوں کےلندن جانےاورمیاں صاحب سےمذاکرات کرنےکی باتیں ان کےعلم میں نہیں۔

ایازصادق کامزیدکہناتھاکہ اگرفرض کرلیاجائےکہ لوگ نوازشریف کےپاس جاکرمذاکرات کررہےہیں تووہ ایساکیوں کررہےہیں ؟اس لئےکیونکہ حالات ان کےکنٹرول سےباہرہوچکےہیں ۔

اینکرکےسوال پرکہ ن لیگ کو لیڈکون کرےگا، شہبازشریف یامریم نواز؟ ایازصادق بولےکہ ن لیگ کااگلاوزیراعظم کون ہوگا،اس کافیصلہ وقت آنےپرنوازشریف کریں گے۔ اس حوالےسےاس وقت فیصلہ قبل ازوقت ہوگا۔

نوازشریف کی واپسی کےبارےمیں پوچھےگئےسوال پرایازصادق کاکہناتھاکہ نوازشریف کی وطن واپسی کےوقت کےبارےمیں تووہ کچھ نہیں کہہ سکتےلیکن اتناضرورکہہ سکتےہیں کہ نوازشریف واپس آرہےہیں۔

اس سوال پرکہ نوازشریف وطن واپسی پرجیل جائیں گے؟ ایازصادق نےجواب دیاکہ نوازشریف جیل سےڈرنےوالےہوتےسیاست چھوڑجاتے۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …