ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےکھلاڑیوں کےناموں کااعلان کردیاہے۔ آئی سی سی کی جانب سےانگلینڈکےجوروٹ اوربھارت کےروی چندرن ایشون کوٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےنامزدکیاگیاہے۔ روی چندرن کواس سال 8ٹیسٹ میچوں میں 52وکٹیں لینےاورسنچری کےساتھ 337رنزبنانےپرآئی سی سی ٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیٹگری کیلئےنامزدکیاگیاہے۔ دوسری جانب انگلش کپتان جوروٹ نے15میچوں میں 1708رنزبنائےاوراس میں ان کی 6سنچریاں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈکےکائل جیمی سن اورسری لنکاکےدیموتھ کرونارتنےکوبھی ٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےشارٹ لسٹ کرلیاگیاہے۔ پلئیرکاآف دی ائیرکاانتخاب ووٹ کےذریعےہوگااورشائقین کرکٹ سال کےبہترین کھلاڑی کواعزازکسےدینےوالےہیں،یہ چندروزمیں پتاچل جائےگا۔
مزید پڑھیں »خبیب نورماگومیدوف کی چاہنےوالوں کو7نصیحتیں
روس سےتعلق رکھنےوالےسابق مکسڈمارشل آرٹسٹ خبیب عبدالمناپووچ نورماگومیدوف 20ستمبر1988کوروس کےمسلمان گھرانےمیں پیداہوئے۔ انہوں نےالٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یوایف سی) کی لائٹ ویٹ ڈویژن میں حصہ لیااورفتوحات کی ایک تاریخ رقم کردی۔ اپنےمختصرمگرشاندارکیرئیرمیں خبیب اپریل 2018سے مارچ 2021 تک مسلسل لائٹ ویٹ چیمپئن شپ کااعزازاپنےنام کرتےرہے۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ان کےسامنےجوبھی آیا،دھول چاٹنےپرمجبورہوا۔ خبیب دنیابھرکےمسلمان نوجوانوں کیلئےرول ماڈل کی حیثیت رکھتےہیں ۔ ان کی سوچ آج کل کےنوجوانوں سےیکسرمختلف ہے۔ وہ اپنےچاہنےوالوں سےکیاچاہتےہیں؟ مندرجہ ذیل سطورمیں ہم خبیب کی زندگی سےجڑی چنداہم باتوں کاذکرکرتےہیں۔ پیسہ ہاتھ میں رکھو،دماغ میں نہیںخبیب نےایک تقریب میں اپنےچاہنےوالوں سےمخاطب ہوتےہوئےکہااس کھیل میں پیسہ اورشہرت …
مزید پڑھیں »محمدرضوان کےنام ایک اورریکارڈ
ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ نازوکٹ کیپربلےبازمحمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیاکارنامہ اپنےنام کرلیا۔ 29سالہ محمدرضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں »مفلوج کرکٹرکرس کینزاب کیسےہیں۔۔؟
ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈکےفالج سےمتاثرہونےوالےسابق آل راؤنڈرکرس کیرنزاپنےپاوں پرکھڑےہوگئے۔ کرس کینزکی بیماری کے4 ماہ بعدوہ بغیرسہارے کھڑے ہوناشروع ہوگئےہیں۔ایک بیان میں کینزنےبتایا کہ پہلی مرتبہ بغیرسہارے کھڑا ہوا ہوں۔میرا ری ہیب میں بہترین دن رہاہے۔ واضح رہےکہ 4 ماہ قبل دل کےآپریشن کےدوران کرس کیرنزپرفالج کاحملہ ہواتھاجس کےسبب ان کی ٹانگیں مفلوج ہوگئی تھیں۔ اُس وقت ڈاکٹرزکے حوالے سےخاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ کرس کیرنزکی حالت خطرے سےباہرہے، تاہم صحت کی مکمل بحالی میں طویل عرصہ لگ سکتاہے۔
مزید پڑھیں »رمیزراجہ کابیان غیرمناسب ہے: کامران اکمل
ویب ڈیسک ۔۔ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نےچئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیزراجہ کےپاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کی کیٹگریزکےحوالےسےبیان پرانہیں تنقیدکانشانہ بنایاہے۔ ایک بیان میں کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کھلاڑیوں کی کیٹیگری تبدیلی پر تبصرہ مناسب نہیں ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ کرکٹر کی حیثیت سے مجھے ابھی کھیلنا ہے، فٹ رہا اور پرفارمنس دی تو 10 سال بھی کھیل سکتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7 سال سے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کھیلنےوالےکھلاڑی کو کیٹیگری تبدیل کرنے کی وجہ بتانا …
مزید پڑھیں »وسیم اکرم بہت اداس : وجہ آپکوبھی اداس کردےگی
ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کےسی ویوساحل پرکچرےکےڈھیردیکھ کرپریشان ہونےوالےوسیم اکرم پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کوتماشائیوں سےصاف دیکھ کرحیران رہ گئے۔ ٹوئٹرپراپنی ٹویٹ شئیرکرتےہوئےسابق فاسٹ بولرکاکہناتھاکہ قومی ٹیم کی حالیہ شاندارپرفارمنس کےبعد پاکستان اورویسٹ انڈیزکےٹی ٹوئنٹی میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کوتماشائیوں سےخالی دیکھ کراپنی اداسی کوبیان نہیں کرسکتا۔ مجھےپورایقین ہےکہ کس وجہ سےتماشائی اسٹیڈیم کیوں نہیں آئےلیکن میں آپ لوگوں کےمنہ سےسنناچاہتاہوں۔ مجھےبتائیں کہ کراوڈکہاں ہےاورکیوں؟ شاہدآفریدی بھی مایوس بوم بوم آفریدی نےبھی اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعدادپرمایوسی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اس کی وجہ جانناضروری ہے۔ شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ ٹکٹوں سے کتنے …
مزید پڑھیں »پی ایس ایل 2022: فرنچائززنےاپنے”ہتھیار”چن لئے
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائززنےاپنےاپنےہتھیارجمع کرلئے۔ دنیائےکرکٹ کے کئی بڑےنام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔ لاہورمیں پی ایس ایل کےساتویں سیزن کیلئےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ کرس گیل سمیت کئی بڑے نام ایونٹ میں جگہ بنانےمیں ناکام رہےجبکہ کئی کھلاڑی ایک سے دوسری ٹیم میں چلے گئے۔ کافی عرصےسےکرکٹ سین سےاوجھل عمر اکمل کی بھی سنی گئی انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےسلورکیٹگری کیلئےچن لیا۔ پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نےفخر زمان۔ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ۔کراچی کنگز نے انگلینڈ کے کرس جورڈن کو چن لیا۔افغانستان کےحضرت اللہ زازائی پشاور زلمی کا …
مزید پڑھیں »آصف علی نےاہم رازسےپردہ اٹھادیا
ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نےخودسےباربارپوچھےجانےوالےسوال کابالآخرجواب دےکرمداحوں کومطمئین کردیا۔ جی ہاں ۔۔ سوشل میڈیاپرجاری اپنی ویڈیومیں کرکٹرآصف علی نےاپنے بلے کے معمول سےزیادہ بھاری ہونے کی وجہ بتا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں آصف علی نے بتایا کہ پوری ٹیم میں سب سے زیادہ بھاری بلاانہی کاہوتاہے۔ اپنےبلےکےبھاری ہونےکی وجہ بتاتےہوئےقومی کرکٹر آصف علی کاکہناتھا کہ وہ آخری اوورزمیں بیٹنگ کیلئے جاتےہیں اورانہیں ہارڈہٹنگ کرناہوتی ہے۔ آصف علی کےمطابق ان کے بلے میں سارا وزن نیچے کی طرف ہوتا ہے تاکہ آخری اوورز میں کسی بھی …
مزید پڑھیں »چین کیخلاف مغربی ملکوں کاتعصب کھل کرسامنےآگیا
ویب ڈیسک ۔۔ چین کےخلاف امریکااوردوسرےمغربی ملکوں کاتعصب کھل کرسامنےآگیا۔ بیجنگ میں ہونےوالےسرمائی اولمپکس کےبائیکاٹ کااعلان کردیا۔ امریکہ کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی بیجنگ اولمپکس میں شرکت نہ کرنےکااعلان کیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ سرمائی بیجنگ اولمپکس میں شریک نہیں ہوگا۔ ان کامزیدکہناتھاکہ کوئی بھی برطانوی وزیر یا آفیشل سرمائی بیجنگ اولمپکس میں نہیں جائےگا۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی امریکااقدام کی تائیدکرتےہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک چین میں ہونے والے اولمپکس کا مکلمل بائیکاٹ کرے گا۔ گزشتہ روز ترجمان …
مزید پڑھیں »کیٹگری میں تنزلی : ناراض محمدعامرکابڑافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ فاسٹ باؤلر محمد عامرکراچی کنگزپربرہم ۔ کیٹگری میں تبدیلی کےبعد کراچی کنگز کی جانب سےمزیدنہ کھیلنےکافیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمدعامرنے پلیئر کیٹیگری میں تنزلی پر کراچی کنگز انتظامیہ سےخود کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔محمد عامر نے کہا ہے کہ اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ تین سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟ محمد عامر گزشتہ تین سال سےپاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگزکی نمائندگی کررہےتھے۔ واضح رہےکہ محمدعامرانٹرنیشنل کرکٹ سےپہلےہی ریٹائرمنٹ کااعلان کرچکےہیں۔
مزید پڑھیں »