Home / امریکامیں قتل ہونےوالےپاکستانی نوجوان کی دردناک کہانی

امریکامیں قتل ہونےوالےپاکستانی نوجوان کی دردناک کہانی

Pakistani Afzal Hussain killed in New Mexico

ہم میں سےاکثرامریکاکواپنےخوابوں کی سرزمین سمجھتےہیں کہ جہاں قدم رکھتےہی بگڑےسےبگڑےنصیبوں کوبھی خوش بختی کےپرلگ جاتےہیں۔ یہی وجہ ہےکہ نوےکی دہائی میں پاکستان کےبہت سےویلےمشٹنڈےنوجوان ایجنٹوں کوپیسےدیکرغیرقانونی طریقےسےامریکاپہنچنےمیں کامیاب ہوگئے۔ آج ان نوجوانوں میں سےاکثرپاکستان کےکھاتےپیتےلوگوں میں شمارہوتےہیں اوران کی ایک نسل امریکامیں پل کرجوان ہوچکی ہے۔ جس مقصدکیلئےکولمبس کےدیس کاسفرکیا،وہ مقصدانہوں نےپالیا۔ آج ان کےپاس دولت ہے،جائیدادہےاورسب سےبڑھ کرامریکی پاسپورٹ ۔ لیکن ۔۔۔۔ دوستو،تصویرکاایک دوسرارخ بھی ہے۔

کہتےہیں دنیامیں ہرچیزکی ایک قیمت ہوتی ہےاورہمارےپاکستانی بھائیوں نےبھی امریکاجانےکی قیمت اپنےاپنےطریقےسےچکائی ہے،کسی نےجان دےکرتوکسی نےایمان دےکر۔ ایمان کی کہانی توپھرکسی دن بیان کروں گا،فی الحال ہم ان پاکستانیوں کی بات کرتےہیں کہ جنہوں نےامریکاجانےکی قیمت اپنی جان دےکرچکائی۔

آپ کےعلم میں ہوگاکہ حالیہ چندمہینوں میں امریکی شہرنیومیکسیکومیں مسلمانوں کوچن چن کرقتل کیاگیا۔

انہی مسلمانوں میں ایک 27سالہ پاکستانی نوجوان محمدافضال حسین بھی شامل ہے،جوپتانہیں کتنےہی خواب اپنی آنکھوں میں سجائےامریکاآیا۔نیومیکسیکویونیورسٹی سےتعلیم حاصل کی۔ وہ نیومیکسیکوکےشہراسپینولامیں بطورپلاننگ ڈائریکٹرکام کررہےتھے،

افضال کےخاندان کےقریبی لوگوں کاکہناہےکہ سب کچھ اتنااچانک ہواکہ وہ دیکھتےہی رہ گئے۔ پتانہیں کہاں سےایک کارآئی اوراس میں موجودلوگوں نےافضال پراندھادھندگولیاں چلائیں اوروہ خالق حقیقی سےجاملے۔

افضال اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان تھاجوامریکی سیاست میں اپنامقام بنانےکی کوشش کررہاتھا،وہ سینیٹریاکانگرس مین بنناچاہتاتھالیکن قسمت کوکچھ اورہی منظورتھا۔ یوں تعبیرکی تلاش کرنےوالےروشن خواب موت کےاندھیروں میں ہمیشہ کیلئےگم ہوگئے۔

دوستویہ تھی پاکستانی نوجوان محمدافضال کی مختصرسی کہانی،لیکن اس چھوٹی سی کہانی میں ہمارےلئےکچھ بڑےبڑےسبق پوشیدہ ہیں۔

سبق نمبر1: بعض اوقات ہم جس چیزکواپنی کامیابی کاآغازسمجھتے ہیں، وہ دراصل اس کااختتام ہوتی ہےاورجب کبھی ہمیں لگتاہےکہ ہم ختم ہوگئےوہ اصل میں ہماراآغازہوتاہے۔

سبق نمبر2:دوسروں کودیکھ کراپنی کامیابی اورناکامی کافیصلہ مت کریں۔

سبق نمبر3: کامیابی کاعمر ، علم ، جگہ اوروقت سےکوئی تعلق نہیں۔

سبق نمبر4: دوسروں کی کامیابی پرکڑھنےکی بجائے،اپنی کامیابی کےراستےتلاش کیجئے۔ کامیابی اس ہیرےکی طرح ہےجوکوئلےکی کسی کان میں دورکہیں چھپااس ہاتھ کامنتظرہوتاہےجواس تک پہنچنےکیلئےکوئلےکی کالک خودپرملنےکارسک لیتاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=0BlEy7dkYQg&t=36s

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Jimmy engineer Aik Din Geo Ke Sath

صوفی برکت علی کی دعاپوری ہوئی،ایک پارسی کی حیرت انگیزکہانی

صوفی برکت علی کی ایک پارسی کیلئےپیشگوئی پوری ہوئی؟ جمی انجینئر کی ناقابل یقین کہانی! …