Home / اپنےقتل کی سازش کرنےوالوں کےمتعلق ویڈیوریکارڈکرادی،عمران خان

اپنےقتل کی سازش کرنےوالوں کےمتعلق ویڈیوریکارڈکرادی،عمران خان

Imran Khan press conference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورچئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےسیالکوٹ جلسےمیں اپنےکارکنوں کواہم پیغام دےدیا۔

سیالکوٹ کےوی آئی پی گراونڈمیں سیاسی جلسےسےخطاب کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ ان کی جان کوخطرہ ہےاوربندکمروں میں ان کےخلاف سازش ہورہی ہے۔

عمران خان نےدعویٰ کیاکہ ان کی جان لینےکی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نےاپنےکارکنوں اورچاہنےوالوں کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ انہوں نےاپنی جان لینےکی سازش کےپس پردہ کرداروں کےحوالےسےایک اہم ویڈیوپیغام ریکارڈکرادیاہےاوراس ویڈیوکوانہوں نےایک محفوظ جگہ پررکھوادیاہے۔

عمران خان کامزیدکہناتھاکہ وہ چاہتےہیں کہ اگرانہیں کچھ ہوجائےتولوگ اس ویڈیوکودیکھیں اورجانیں کہ کون کون ان کی جان لینےکےدرپےتھا۔

عمران خان کامزیدکہناتھاکہ اگرمجھےکچھ ہواتوویڈیومیں ہرسازش کرنےوالےبندےکاذکرموجودہے،اگرمجھےکچھ ہوگیاتوپاکستانیوں کوپتہ چلناچاہیےکہ کون کون اس سازش میں ملوث ہے،مجھےقتل کرنےکی سازش ہورہی ہے،ویڈیوریکارڈکرواکرمحفوظ جگہ پررکھ دی ہےجس میں سازش کرنےوالوں کاذکرہے،ویڈیومیں سازش کرنےوالوں کےنام بتادیئےہیں،ویڈیواس لیےریکارڈکروائی کہ ملک کانظام انصاف ٹھیک ہو۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …