چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کومعیشت میں ویسی ہی اہمیت حاصل ہےجیسی ایک جسم میں خون کوحاصل ہوتی ہے ۔ ایساسمجھنااس لئےحق بجانب ہےکیونکہ ایس ایم ایزروزگارمیں اضافےاورمعاشی ترقی میں بڑاہی اہم کرداراداکرتےہیں۔
پاکستان میں تقریباً 3.8 ملین ایس ایم ایزہیں جو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق، نجی شعبےمیں صنعتی،خدمات اورتجارتی شعبوں کےتقریباً 80 سے90 فیصدپرمشتمل ہیں۔ چھوٹےاوردرمیانےدرجےکےکاروبارتقریباً 80 فیصد غیرزرعی لیبر فورس کو ملازمت دیتےہیں اورجی ڈی پی میں اس کاحصہ 30 فیصد سےزیادہ ہے۔
پاکستان میں ایس ایم ای کے شعبے میں حالیہ توسیع اس بات کی جانب واضح اشارہ ہےکہ ملک میں چھوٹےاوردرمیانےدرجےکےکاروبارکےحوالےسےماحول سازگارہے۔
تاہم کوروناکےباعث پچھلےکچھ عرصےمیں کاروبارمتاثرہوااورکاروبارکوڈیجیٹلائزکرنےکی ضرورت شدت سےمحسوس ہوئی ہے۔ اس سےفرق نہیں پڑتاکہ آپ کی کمپنی کاسائزاورلائن آف بزنس کیاہے،ڈیجیٹلائزیشن ایک ایسی ضرورت ہےجسےٹیکنالوجی کےاس دورمیں کسی صورت نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔
گوگل اورکے پی ایم جی نےہندوستان میں ایک تحقیق کی ہےجس کےمطابق ڈیجیٹل ایس ایم ایزکی آمدنی اورمنافع ان کےنان ڈیجیٹل حریفوں کےمقابلےمیں دوگناتیزی سےبڑھتا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم انہیں مارکیٹ میں نئے مواقع تلاش کرنے اورمجموعی ترقی کو آگے بڑھانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ نہ صرف کمپنی کے منافع میں واضح فرق لاتابلکہ بلکہ آف لائن کمپنیوں کے مقابلے میں ملازمین کی پانچ گنا تک بھرتی کرسکتے ہیں۔
لوگوں کےاندرموجودایک غلط فہمی کودورکرنےکی ضرورت ہےکہ صرف بڑے بجٹ والی کمپنیاں ہی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ تصوردرست نہیں۔ایس ایم ایزبہترکارکردگی، جدت اورترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی سےبھرپورفائدہ اٹھاسکتےہیں ۔ درحقیقت، بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں،ایس ایم ایزکو ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانےکازیادہ موقع ہوتاہے۔ ایس ایم ایزاپنی جسامت کی وجہ سے،زیادہ چست ہوتے ہیں اور تیزی سے فیصلے کرنے اور بدلتی ہوئی مارکیٹ کےحالات کا جلد جواب دینے کے قابل ہوتے ہیں۔
ڈیجیٹلائزیشن نہ صرف کمپنی کے جاری آپریشنزمیں نکھارلاتی ہےبلکہ فیصلہ سازی کو بہتربنانے اور مستقبل میں مسلسل جدت کواپنانےاوردستیاب وسائل کےساتھ کاروبارکوزیادہ سےزیادہ منافع بخش بنانےمیں مدددیتی ہے۔
ڈیجیٹل تبدیلی ایک ایسا راستہ ہےجوتمام ایس ایم ایزکیلئےناگزیرہےتاکہ صارفین کواپنےساتھ رکھاجاسکے۔ وقت آگیاہےکہ ایس ایم ایزخودکوڈیجیٹلائزکرنےکی جانب قدم بڑھائیں چاہےیہ قدم چھوٹاہی کیوں نہ ہو۔
پاکستان میں آئی ٹی کی طاقت میں اچھاخاصااضافہ ہواہےاورملک گیرڈیجیٹل پاکستان انیشی ایٹوتیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ سب کاروباری افراد کے لیےاچھا شگون ہے کہ وہ اس بدلتے ہوئے ڈائنامک سے فائدہ اٹھائیں اوراپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اپنے آپریشنز میں ڈیجیٹلائزیشن کولےآئیں۔ ڈیجیٹل تقسیم کوعبورکرکےچھوٹےکاروباروں کوپہلے سے کہیں بہترفوائدحاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
(نوٹ: (ثاقب احمدکالکھاہوایہ مضمون ڈان اخبارمیں شائع ہواجسےقارئین کی معلومات کیلئےترجمہ کرکےشائع کیاگیا۔ بشکریہ ڈان