Home / کوروناسیکس ٹوائزکیلئےنعمت ثابت ہوا

کوروناسیکس ٹوائزکیلئےنعمت ثابت ہوا

Corona lockdown Boosted sex toy industry

Updated: July 27, 2025

یورپ اورامریکاکےنائٹ کلبزجہاں رات ہوتےہی فحاشی وعریانی کاسورج پوری آب وتاب سےچمکنےلگتاہے۔۔۔اور دنیاومافیہاسےبےخبر،شراب کےنشےمیں دھت نوجوان موج مستی،ہلاگلااورغل غپاڑےسمیت وہ سب کرتےہیں جس کاذکرکرنایہاں مناسب نہیں لیکن۔۔آپ سب جانتےہیں کہ ان جگہوں پرکیاکچھ نہیں ہوتا۔

ان نائٹ کلبوں پرکوروناکےدنوں میں تالےپڑگئےاوران دنوں اگرکوئی ناچ رہاتھاتووہ تھی خاموشی اورویرانی۔۔۔

کوروناوائرس اس قدربھیانک اورخوفزدہ کردینےوالاہےکہ زرازراسی بات پرفرنچ کس کرنےوالےگورےآج ایک دوسرےسےہاتھ ملانےپربھی تیارنہیں ہوتےتھے ۔۔۔ لیکن ایسانہیں کہ نائٹ کلب بندہونےسےمغرب میں فحاشی وبےحیائی کادروازہ بھی بندہوگیاہے،سب کچھ ویساہی ہےجیساپہلےتھا۔۔

کوروناوائرس نےیورپ ورامریکاسمیت دنیابھرمیں ہزاروں لوگوں کی جان لی ۔ کوروناوائرس نےانسانوں کے سب سےزیادہ شکارامریکا اوریورپ میں کئے ۔ ان ملکوں میں لوگ دوڈھائی ماہ سےلاک ڈاون کےباعث گھروں میں بند رہے ۔۔ دنیاکی سب سےزیادہ پڑھی لکھی،جدیدسوچ کی حامل اورباشعورعوام نےاپنی زندگی میں پہلی بارایسی عجیب وغریب اوربےرحم بیماری کاسامناکیا۔شایدیہی وجہ ہےکہ اس وباکےخلاف ان کاردعمل انتہائی حیران کن بھی رہا۔

انہی دنوں میں یورپ اورسکینڈےنیوین ملکوں سےآنےوالی دوخبریں ایسی تھیں جنہیں پڑھنےکےبعدانسان حیرت کےسمندرمیں غوطےکھانےلگتاہے۔ پہلی خبرتویہ کہ ان ملکوں میں لاک ڈاون کےباعث گھریلوجھگڑوں میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا۔ بیشترگھریلوجھگڑےتوایسےہیں کہ جن میں تشددکاشکارخواتین شوہریابوائےفرینڈکےڈرسےپولیس کوشکایت تک نہیں کی ۔

دوسری اورپہلی سےبھی زیادہ حیران کن خبریہ تھی کہ مغربی ملکوں میں لاک ڈاون کےبعدسیکس ٹوائزیعنی جنسی کھلونوں کی فروخت میں کئی گنااضافہ ہوگیا۔ یوں سمجھ لیں کہ کوروناوائرس جنسی کھلونےوالی کمپنیوں اورانہیں فروخت کرنےوالوں کیلئےاللہ دین کےچراغ کاجن ثابت ہوا۔

کوروناایک بیماری تھی یااللہ کی پکڑ؟

اطلاعات کےمطابق ۔۔ لاک ڈاون کےبعدڈنمارک میں جنسی کھلوں کی سیل میں ایک سو دس فیصداضافہ ہوا۔

ڈنمارک میں سیکس ٹوائزکےسب سےبڑےسٹورکےمالک اس بات پرپھولےنہیں سمارہےتھےانہوں نےمشکل وقت میں اپنےلوگوں کوخوش کرنےکاسامان مہیاکیا ۔ اس کےعلاوہ ڈنمارک میں سیکس ٹوائزکاریویودینےوالی ویب سائٹ پرآنےوالی ٹریفک عام دنوں کےمقابلےمیں تین گنابڑھ گئی ۔۔

ڈنمارک ، ناروے،سویڈن اوراس ریجن کےدوسرےممالک میں کوروناکےدنوں میں سیکس ٹوائزکی آن لائن سیل کوبھی پرلگ گئے اورروزانہ سینکڑوں کےحساب سےپیکٹس گاہکوں کےگھروں پربھیجےگئے۔

سیکس ٹوائز کی فروخت میں کئی گنااضافےکےبعدوہاں کےتجزیہ کاریہ کہنےپرمجبورہوگئےکہ کوروناوائرس سیکس ٹوائزکی صنعت کیلئےخوش قسمتی کاپیغام لیکرآیا۔

نیوزی لینڈمیں بھی سیکس ٹوائزہاٹ کیک آئٹم کی طرح ہاتھوں ہاتھ بکتےرہےاور25مارچ کےبعداس ملک میں لوگ جنسی کھلونوں پرایسےٹوٹ کرپڑے جیسےہمارےہاں لوگ شادی کےکھانےپر۔ ایک خبرکےمطابق نیوزی لینڈمیں جنسی کھلونوں کی سیل میں لاک ڈاون کےبعدتین گنااضافہ ہوا۔

ناروے،برطانیہ،آسٹریلیااوردوسرےمغربی ملکوں کاحال بھی کچھ مختلف نہیں ۔ سویڈن کےایک لگژری سیکس ٹوائزبرانڈبنانےوالوں کےمطابق ان کی فروخت میں چالیس فیصداضافہ ہوا۔

ماہرین کامانناہےکہ ایسےوقت میں بارزبنداورنائٹ کلبوں کوتالےلگےہوئےہیں لوگوں کابوریت دورکرنےکیلئےجنسی کھلونوں سےدل بہلاناکوئی غیرمعمولی بات نہیں۔

لیکن ہماری سمجھ میں ایک بات نہیں آرہی کہ گوشت پوست کےبنےہوئےجیتےجاگتےانسان اگراپنےجیسےدوسرےانسانوں کےدکھ سکھ نہیں بانٹ سکتےتوپلاسٹک کےبنےہوئےگڈےاورگڈیاں اس کاکیابگاڑلیں گے ۔۔

یہ بےجان کھلونےاورربڑکےانسانی اعضا۔۔۔ سب مصنوعی ہےاوران سےحاصل ہونےوالی لذت بھی مصنوعی ۔۔ اپنےاصل کی طرف لوٹ جائیےاس سےپہلےکہ کل کلاں فن اورمزےکےساتھ ساتھ دکھ بانٹنےکیلئےبھی انہی کھلونوں کاسہارالیناپڑے ۔۔

یہ بھی چیک کریں

Allah promises forgiveness and honor

بخشش اورعزت کی روزی کاوعدہ

Updated: July 28, 2025 اللہ پاک قرآن پاک کی سورہ حج کی آیت نمبر49 اور50 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے