Home / مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk

میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ میں ایک بہت بڑا قلعہ نما محل خریدا ہے۔ 19ویں صدی کے سٹرین کیلی کیسل کے ساتھ 440ایکڑ سرسبزوشاداب زمین بھی موجود ہے۔ اس محل کےپاس ہی ایک دریابھی ہےجواس کی لوکیشن کواوربھی دلکش بنادیتاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ نے اس محل کو9 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپےسے زائد میں خریدا ہے۔ 2001کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس محل میں کم از کم 11 بیڈ رومز، 4 کمرے، ایک لائبریری، ایک ڈائننگ روم اور ایک ڈرائنگ روم ہے۔

کمپنی ترجمان کاکہناہےمارک زکربرگ اور ان کا خاندان اس تاریخی گھر کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے اوروہ آئرلینڈ میں وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ واضح رہےکہ آئرلینڈ میں میٹا کا انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر موجود ہےاوروہ آفس اس محل سےزیادہ دوربھی نہیں۔

مارک زکربرگ نےیہ محل ایک سرمایہ کار سے خریدا جو وہاں گزشتہ 25 سال سے اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔

اس سےپہلےمارک زکربرگ نے امریکی شہر میامی میں 17 کروڑ ڈالرز مالیت کا گھر خریدا تھا۔ مارک زکربرگ کاشماردنیاکےامیرترین افرادکی فہرست میں ہوتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …