Home / عمران خان کی ہسپتال منتقلی، حکومت کانظرثانی اپیل دائرکرنےکافیصلہ

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، حکومت کانظرثانی اپیل دائرکرنےکافیصلہ

Federal Law Minister Azam Nazeer Tarar addresses media regarding government's decision to challenge Supreme Court order on Imran Khan's hospital transfer

Tuesday, 18 August 2026 | Web Desk

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج نجی اسپتال سےکرانےکےسپریم کورٹ کےحکم پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےکہا،حکومت چاہتی ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے عدالتی سماعت پرگفتگو کرتے ہوئےوزیرقانون نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا، مختلف نکات پر مشاورت ہوئی اورقانون کا جائزہ لیا گیا۔

اعظم نذیرتارڑکے مطابق اتھارٹیز کی تجویز ہےکہ نظر ثانی کے ذریعے اس حکم کی مناسب موڈیفکیشن کی درخواست کی جائے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔ وزیرقانون کا کہنا تھا، اس میں بنیادی بات یہ ہےکہ کسی ایک قیدی کو نجی اسپتال لے جایا جاتا ہےتوجیلوں میں ہزاروں قیدی ہیں۔

انہوں نےکہا، قانون کے مطابق بورڈ یہ فیصلہ کرےگاکہ جیل میں علاج ہوگا یاباہر اسپتال لےجایاجائےگا۔ اگربورڈ علاج کے لیے جیل سے باہر منتقل کرے تو قیدی کوسرکاری اسپتال لےجایاجائےگا۔

وزیرقانون کا کہنا تھاکہ سرکاری اسپتال میں مطلوبہ علاج کی سہولتیں میسرنہ ہوں توایسے انتظامات کئےجاتےہیں، اس وجہ سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، آیا کیا یہ حکم تمام جیلوں کےقیدیوں کے لیے ہوگایا نہیں؟ لیگل ٹیم کی ایڈوائس پرابہام دورکرنےکیلئےعدالت سےرجوع کیاجارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence Minister of Pakistan Khawaja Asif reaction on Mohsin Naqvi statement

میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

Monday, 3 August 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں محسن نقوی نےسسٹم کےفیل …