Tuesday, 9 June 2026 | Web Desk
چین نے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئےروبوٹ پولیس اہلکارسڑکوں پرتعینات کردئیے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ کام چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں کیاگیاہے۔ اسمارٹ ٹریفک روبوٹ سیاحوں کی مدد اورٹریفک کنٹرول کےلیےتعینات کیےگئےہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ اسمارٹ ٹریفک روبوٹ ٹریفک قوانین پرعمل درآمد یقینی بنانےکےساتھ ساتھ گاڑیوں کو ہارن بجانے سے روکتا اورامتحان دینے والے طلبہ وطالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتا ہے ۔
The future of traffic control is here, and they are ROBOTS! 🤖🚓
— Shenzhen Channel (@sz_mediagroup) May 4, 2026
Meet China’s FIRST robot traffic police squadron! Making their debut at the famous West Lake in Hangzhou, east China, these 15 smart robots direct traffic and guide tourists. Welcome to the sci-fi era! ✨ What do… pic.twitter.com/6CHeyreT40
یہ روبوٹ پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مقامی ٹریفک کے نظام کے ساتھ مربوط ہے۔
یہ روبوٹ ٹریفک اہلکار سائیکل سواروں کے اسٹاپ لائن عبور کرنے اورہیلمٹ نہ استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
یادرہےیہ وہی چینی شہرہےجہاں کادورہ حال ہی میں وزیراعظم شہبازشریف نےبھی کیااوراس شہرکی جدت اورترقی دیکھ کروہ بھی بہت متاثرہوئے۔