Tuesday, 21 April 2026 | Web Desk
ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو کی گرفتاری کاعندیہ دےدیا۔
صحافیوں سےبات کرتےہوئےپیٹرمیگیارسےپوچھاگیاکہ نیتن یاہوہنگری کےدورےپرآئےتوکیاانہیں گرفتارکیاجائےگا؟ اس پران کاکہناتھاکہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت نےجاری کئےہوں۔
ہنگری کےوزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی جسے سابق وزیراعظم وکٹراوربان نے شروع کیا تھا۔
ہنگری کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کا یہ اقدام مبینہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر ممکنہ گرفتاری وارنٹس سے تحفظ دلوانے کے لیے شروع کیا گیا۔