Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk
وزیراعظم شہباز شریف کاایران اسرائیل جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرحکومتی و اپوزیشن جماعتوں کواعتمادمیں لینےکافیصلہ۔
موجودہ عالمی صورتحال کےتناظرمیں پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف اورتمام سیاسی جماعتوں کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پراِن کیمرہ بریفنگ دی جائےگی۔
وزیراعظم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن رہنماؤں کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اِن کیمرہ بریفنگ کل دن 11 بجے دی جائے گی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کےمؤقف پرتفصیلی آگاہ کیا جائےگا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی اور اپوزیشن رہنماؤں سےرابطہ کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا اور خطے میں بدلتی صورتحال پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا ہے۔