Home / ایران پر100 طیاروں سےحملہ،شہداکی تعداد787ہوگئی

ایران پر100 طیاروں سےحملہ،شہداکی تعداد787ہوگئی

Smoke rising over Iranian city after US-Israel airstrikes as conflict enters fourth day

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk

اسرائیل اورامریکاکےایران پر4 دن سےجاری فضائی حملوں کےدوران شہادتوں کی مجموعی تعداد787ہوگئی۔

ایرانی ہلال احمر نےجنگ سےہونےوالی جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتےہوئےبتایاکہ ایران کے 153 شہروں پرفضائی حملے کیےگئے،504 مقامات کو نشانہ بنایاگیا، مشترکہ طورپرایک ہزار 39 حملےکیےگئے،جاں بحق افراد کی تعدادبڑھ کر787 تک جاپہنچی۔

ایران امریکاجنگ ، تازہ ترین اپ ڈیٹس

واضح رہےکہ امریکااوراسرائیل کی شروع کی گئی جنگ کی آگ نے پورےمشرق وسطیٰ کواپنی لپیٹ میں لےلیاہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نےبحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر20ڈرونزاور3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نےپاسداران انقلاب کےکنٹرول اینڈ کمانڈرسنٹر کو تباہ کرنےکادعویٰ کیاہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اوردیگراہداف کوبھی نشانہ بنایا۔

ملکی وغیرملکی میڈیاکےمطابق، تہران میں لیڈرشپ کمپلیکس پر 100 طیاروں سے حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صدارتی بیورو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج پچھلے 30 گھنٹے کے دوران ایران پر 2000 بم گرائے ہیں، ایران کے صدارتی دفتر اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

US President Donald Trump on Iran casualties claims Iran's entire military leadership killed

ایرانی لیڈرشپ کامکمل خاتمہ کردیا: ٹرمپ

Monday, 02 March 2026 | Web Desk امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایرانی قیادت کےمارےجانےسےمتعلق بڑادعویٰ کیاہے۔ …