Monday, 02 March 2026 | Web Desk
مشرق وسطیٰ میں جاری ایران امریکا جنگ کےپاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پرمنفی اثرات ۔ پاکستان کےبازارحصص میں کاروبارکاآغازہی مندی سےہوااور100انڈیکس 15 ہزار سے زائد پوائنٹس نیچےگرگیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ اوپن ہی منفی انداز میں ہوئی اور 100 انڈیکس میں 15344 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 152717 پر دیکھا گیا۔
پندرہ ہزارپوائنٹس کی کمی کےبعدکاروبارکوایک گھنٹےکیلئےروکناپڑا۔ یعنی سرکٹ بریکرکااطلاق کیاگیا۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ دبئی فنانشل مارکیٹ اورابوظبی سیکیورٹیز ایکسچینج پیر اور منگل کو بند رہیں گی۔ کویت اسٹاک مارکیٹ کو بھی اگلے نوٹس تک بند رکھاجائےگا۔
ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی کےبعدمارکیٹ 2 فیصد گر گئی، تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں بھی 2.3 فیصد کمی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 1.5 فیصد گر گیا،شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں 0.27 فیصد کمی کے ساتھ کاروبارکاآغازہوا۔