Sunday, 15 February 2026 | Web Desk
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کےعلاج کیلئےوفاقی حکومت کاانہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ۔۔ اس بات کوصیغہ راز میں رکھاجارہاہےکہ عمران خان کواسلام آبادکےکس ہسپتال میں شفٹ کیاجائےگا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کےایکس پربیان کےمطابق، بانی پی ٹی آئی کوہسپتال منتقل کرنےکافیصلہ ان کی صحت کے پیش نظرکیا گیا ہے۔
طارق فضل چوہدری کاکہناتھا، حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہرقیدی کوقانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صحت جیسے حساس معاملےپرسیاست کرنامناسب نہیں ۔
طارق فضل چوہدری نےپی ٹی آئی کو بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریزکامشورہ دیا۔ کہا حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے،اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیاجائے۔
طارق فضل چودھری کےبیان کےبعد،ذرائع کےحوالےسےمیڈیاپریہ خبرآئی کہ عمران خان کی نظرکےمعائنےکیلئےحکومت نے ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی پر مشتمل میڈیکل پینل بنادیا ہے۔۔پینل جیل میں بانی پی ٹی آئی کامعائنہ کرےگااورپھراگرڈاکٹرزنےسفارش کی توعمران خان کوہسپتال شفٹ کردیاجائےگا۔
ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی الشفاء ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز ہیں ۔ دونوں ریٹینا کےعلاج کےماہر ہیں ڈاکٹر ندیم قریشی الشفاء ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹنمنٹ جبکہ ڈاکٹر محمد امجد الشفاء آئی ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ ہیں۔۔
پی ٹی آئی نےعمران خان کےعلاج کیلئےشرط رکھ دی
عمران خان کےعلاج کاتمام ریکارڈطلب
ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے عمران خان کا اڈیالہ جیل میں علاج معالجے کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کے وائٹل سائنز (جیسے بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر ،شوگروغیرہ) کا مکمل چارٹ فراہم کریں، اور کنسلٹنٹس کی رپورٹ بھی دی جائیں کہ کب اور کس دن کون سے میڈیکل سٹاف نے ان کاجیل میں طبی معائنہ کیا۔