Thursday, 22 January 2025 | Web Desk
وزیراعظم کے مشیررانا ثنااللہ نے 18ویں ترمیم میں مزیدتبدیلیوں کااشارہ دےدیا ۔ کہتےہیں اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی اس ترمیم میں مزیدبہتری کی گنجائش موجود ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئےانہوں نےکہا،آئین کا پورا ڈھانچہ اصلاح کی اجازت دیتا ہے اور اس معاملے پرسنجیدہ گفتگو ہونی چاہیے۔
سانحہ گل پلازہ کاذکرکرتےہوئےرانا ثنا اللہ نےکہاپلازہ میں غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات ہونی چاہئیں اورذمہ داروں کااحتساب کیاجائے۔
پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسی لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقاتوں کا باقاعدہ طریقہ کار طے کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد اب اس معاملے میں ابہام نہیں رہنا چاہیے۔
پاکستان غزہ بورڈمیں شمولت پررضامند
وزیر دفاع خواجہ آصف کے18ویں ترمیم سےمتعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےراناثنااللہ کاکہناتھا،اسمبلی میں ہر رکن کو اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے اور خواجہ آصف نے بھی ذاتی رائے ہی دی تھی۔ ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے ۔