Thursday, 18 December 2025 | Web Desk
سمندری سرحدوں کےتحفظ میں پاک بحریہ ایک قدم اورآگے۔ چین کےشہرووہان میں پاک بحریہ کی آبدوزغازی کولانچ کردیاگیا ۔ تقریب شوانگ لیوبیس پرمنعقدکی گئی ۔۔
آئی ایس پی آرکےمطابق،پاک بحریہ کی غازی ہنگورکلاس کی چوتھی آبدوزہےجوچین میں تیارکی گئی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ ہے، معاہدے کے تحت 4 ہنگور آبدوزیں چین جبکہ 4 پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے، کراچی شپ یارڈ میں ہنگور آبدوزوں کی تیاری ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کےتحت ہوگی، ہنگورکلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، یہ آبدوزیں دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔
تباہ شدہ بھارتی طیاروں کےنمبرسامنےآگئے
واضح رہےغازی کی لانچنگ کے بعد چین میں زیرِتعمیرچاروں ہنگور آبدوزیں سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو گئیں۔