Thursday, 16 October 2025 | Web Desk
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان اورافغانستان کےدرمیان عارضی جنگ بندی ہوگئی ۔۔
دفترخارجہ کےترجمان کے مطابق جنگ بندی کافیصلہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کےبعدباہمی رضامندی سےکیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پرجنگ بندی 48 گھنٹوں کے لیےکی گئی۔ دفترخارجہ کاکہناہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
فتنہ الخوارج کےحملےناکام، 50طالبان ہلاک
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طورپرافغان وزیر خارجہ سے مذکرات کریں گے۔