Monday, 13 October 2025 | Web Desk
وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل کوخراج تحسین۔ کہا سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکےپسپائی پر مجبور کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نےسرحدی علاقوں افغان فورسزکی جانب سےاشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئےپاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کاکہناتھاپاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وطن عزیزکے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان نے کئی دفعہ افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات دیں جو افغانستان کی سرزمین سےپاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
ایک شخص خیبرپختونخوامیں دہشت گردی لےکرآیا
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگران حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کے استعمال میں نہ آئے۔