تاریخ: 20مئی 2025 | نیوزمیکرزویب ڈیسک
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے الفاظ کو غیر سنجیدہ اور ان کی حالت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے فیصل واوڈا کے بیان پر ان کا مؤقف جاننا چاہا تو عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے افراد پر تبصرہ کرنے کا فائدہ نہیں، وہ ذہنی مریض اورسستےشاہ رخ خان ہیں، ان کی حالت قابلِ رحم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال وہ سینیٹر ہیں، لیکن ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا۔ ایسے افراد کے بیانات کو سنجیدگی سے لینا ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ایک ٹاک شو میں پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔
عظمیٰ بخاری کی وضاحت
معروف صحافی طلعت حسین کےپروگرام ریڈلائن میں بات کرتےہوئےعظمی بخاری نےاپنےبیان کی وضاحت کرتےہوئےکہاکہ ویسےتوفیصل واوڈااس قابل نہیں کہ اس کےکسی بیان کاجواب دیاجائےلیکن بعض اوقات وہ بلودی بیلٹ جاکربات کرتےہیں جس کاجواب دیناناگزیرہوجاتاہے ۔
عظمی بخاری نےکہاکہ فیصل واوڈاکی کوئی جماعت ہےنہ کوئی آگےپیچھے،یہ ایک سیاسی لاوارث ہےجسےآپ اٹینشن سیکربھی کہہ سکتےہیں ۔
سستاشاہ رخ سےکیامراد؟
اپنےپنجابی وی لاگ میں سستےشاہ رخ کی وضاحت کرتےہوئےطلعت حسین کےساتھ شریک میزبان کاکہناتھاکہ شاہ رخ خان جب شروع شروع میں آیاتوبچہ سالگتاتھا،اس کےبعدوہ تھوڑابڑاہوگیا،ان دونوں کےبیچ میں جوشاہ رخ ہوگاوہ شایدسستاہواورعظمی بخاری کی مرادبھی شایدشروع کےدنوں کاشاہ رخ ہوگا۔کیونکہ آج کاشاہ رخ توبہت مہنگاہے۔
فیصل واوڈاکاعظمی بخاری کوجواب
فیصل واوڈانےعظمی بخاری کی باتوں پرردعمل دیتےہوئےکہاکہ وہ گھرکےنوکروں سے،ماسیوں سےبات نہیں کرتے،بلکہ مالکوں سےبات کرتےہیں۔
عظمی بخاری پیپلزپارٹی میں تھیں تونوازشریف کوراکاایجنٹ کہاکرتی تھیں ۔ مجھےتوانہوں نےسستاشاہ رخ خان کہا۔ چلومیں توشاہ رخ کی کاپی ہوں ، ان کی طرح کوئی سی گریڈ، ڈی گریڈچائنہ کی ماسی تونہیں۔