Home / نانی اماں !میں آرہاہوں

نانی اماں !میں آرہاہوں

Punjab Govt announce summer vacations

تاریخ: 21مئی 2025 | نیوزمیکرزویب ڈیسک

پیارےبچو،کون کون جائےگانانی کےگھراورکون ممی پاپاکےساتھ کرےگاپہاڑوں کی سیر؟ جی ہاں بچو!آپ کیلئےکڑکتی گرمیوں میں برف کےگولےجیسی ٹھنڈی اورمزیدارخبریہ ہےکہ پنجاب کےتعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کاآغازکردیاگیاہے۔

پنجاب میں موسم گرماکی چھٹیوں کاوقت سےپہلےآغازگرمی کی شدت کےپیش نظرکیاگیاہے۔ ہیٹ ویو کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں آج یعنی 21مئی سے ہی گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔

محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکول 28 سے 14اگست تک بند رہیں گے۔

پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیز میں 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام کالجزاور یونیورسٹیز موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد 15 اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

یونیورسٹیز میں 4 سال کے بی ایس پروگرامز کی کلاسز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ بورڈز اور یونیورسٹیز کے امتحانات بھی جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …