Home / خطےمیں دہشت گردی کےپیچھےبھارت: ترجمان پاک فوج

خطےمیں دہشت گردی کےپیچھےبھارت: ترجمان پاک فوج

DG ISPR Interview RT Arabia

ویب ڈیسک: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آر ٹی عریبیہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پرتفصیل سےروشنی ڈالی۔ ان کاکہناتھا،اس تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے۔ بھارت اس خطے میں، خاص طور پر پاکستان میں،نہ صرف دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہےبلکہ حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیےبھی بنارہاہے۔

پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئےڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ اس واقعے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے دو دن بعد اعتراف کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بغیر تفتیش اور شواہد کے الزامات لگاناکیاصحیح ہے؟

لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف نے واضح کیا کہ حکومتِ پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اپنایاکہ اگر کوئی ثبوت موجود ہے تو اسے کسی غیر جانبدار ادارے کے حوالے کیا جائے، پاکستان مکمل تعاون کرےگا،لیکن بھارت نے اس منطقی پیشکش کو رد کرکرکےہماری مساجد پر میزائل داغے جن میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہیدکردیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا کہ بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ۔ افواجِ پاکستان کو ملک کی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کی جو مقدس ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ ہم ہر قیمت پراداکریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دشمن نے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغ کر ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی، لیکن دشمن شایدبھول گیا کہ پاکستان کی قوم اور افواج نہ کبھی جھکتی ہیں، نہ کوئی انہیں جھکاسکتاہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 10 مئی کی صبح پاکستان نے نہایت ذمہ داری اور احتیاط سے صرف بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اور ایک بھی غیرفوجی ہدف کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے اسے ایک مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب قرار دیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، اور چونکہ ہم امن اور استحکام چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے اس پیشکش کو قبول کیا۔ ہم پرتشدد قوم نہیں بلکہ سنجیدہ قوم ہیں، اور ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ امن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسی بڑی اور سمجھدار طاقتیں بہتر انداز میں سمجھتی ہیں کہ پاکستان کے عوام کا جذبہ کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …