Home / سیاسی اجلاس یا انگلی بازی؟ اردوان نے میکرون کو ہلا کر رکھ دیا!

سیاسی اجلاس یا انگلی بازی؟ اردوان نے میکرون کو ہلا کر رکھ دیا!

Turkish President finger diplomacy

ویب ڈیسک – سیاست میں ہاتھ ملانا عام بات ہے، مگر کسی کی انگلی پکڑ کر بیٹھ جانا؟ وہ بھی 7 سیکنڈ تک؟ جی ہاں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر ایمینیول میکرون کے ساتھ کچھ ایساکہ جوسوشل میڈیا پرٹاک آف دی ٹاون بن چکا ہے!

واقعہ یورپی سیاسی کمیونٹی (EPC) کے اجلاس کا ہے، جہاں دنیا بھر کے 47 ممالک کے لیڈر جمع تھے، مگر تمام کیمرے ایک جگہ فریز ہو گئے: اردوان کی گرفت میں جکڑی میکرون کی انگلی!

💥 منظر کچھ یوں تھا:
اردوان اپنی نشست پر آرام دہ انداز میں بیٹھے تھے۔ میکرون آگے آئے، روایتی انداز میں ہاتھ پر تھپکی دی، پھر شاید کوئی نفسیاتی برتری دکھانے کے چکر میں دوسرا ہاتھ آگے بڑھایااورترک صدرکےکندھےپررکھ دیا۔ بس پھر کیا تھا — اردوان نے ان کی انگلی کو ایسےشکنجےمیں جکڑا کہ جیسے کہہ رہے ہوں:
"او بھائی! مجھےہلکامت لینا”

7 سیکنڈ تک ترک صدر نے میکرون کی انگلی پکڑے رکھی، اور فرانسیسی صدر ہلکے پھلکے انداز میں چھڑوانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔ نہ غصہ، نہ زور آزمائی، صرف اردوان کا خاموش اور دبنگ پیغام:
"باس کون ہے؟”

ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ میکرون کی باڈی لینگویج میں تھوڑا سا حیرت، تھوڑا سا بے چینی، اور تھوڑا سا "اب چھوڑ بھی دو بھائی”والا تاثر تھا۔ مگر اردوان تب تک نہ چھوڑا جب تک ان کا پیغام مکمل نہ ہو گیا۔

🎯 تجزیہ نگاروں کیاکہتےہیں:
میکرون نے ابتدا میں اردوان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر شاید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، مگر ترک صدرنےترکی بی ترکی جواب دیتےہوئےان کی انگلی پکڑ کر ایسا نفسیاتی جواب دیا کہ میکرون بےچارےتوبس دیکھتےرہ گئے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …