Home / ایس 400کی تباہی کاثبوت خودبھارت سےآگیا

ایس 400کی تباہی کاثبوت خودبھارت سےآگیا

Indian defence system S400 destroyed

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنانے کے دعوے کو بھارتی حکومت بارہا مسترد کرتی آئی ہے، تاہم اب ایک بھارتی میڈیا رپورٹ نے ان دعوؤں کی تائید کر دی ہے۔

بھارتی مقامی نیوز ویب سائٹ فرسٹ بہار جھارکھنڈ کے مطابق، حالیہ پاک-بھارت جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا، جو مبینہ طور پر S-400 فضائی دفاعی نظام کا آپریٹر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت رام بابو کمار سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جس کاتعلق بہار کے ضلع سیوان سےتھا۔

اہلکار کے سسر نے تصدیق کی کہ رام بابو سنگھ 10 اپریل کو بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں تعینات کیاگیاتھااور وہ S-400 سسٹم کے ساتھ کام کر رہاتھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر پیر کو دوپہر 1:30 بجے پاکستانی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ "آپریشن بُنیان المرصوص” کے دوران پاکستان نے بھارت کے دو S-400 سسٹمز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارت کو شدید دفاعی نقصان اٹھانا پڑا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی S-400 لانچر کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی تھی جسے بھارتی میڈیا نے پاکستانی دعوے کو "جھوٹا ثابت” کرنے کے لیے استعمال کیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں S-400 سسٹم کے اہم اجزاء جیسے کہ ریڈار اور کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ دکھائی نہیں دیتے، جو پاکستانی حملے کی تصدیق کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پاکستان نے واقعی S-400 کو نشانہ بنایا ہے تو ممکنہ ہدف سسٹم کے لانچرز کے بجائے ریڈار یا کمانڈ یونٹس ہوتے، جو سسٹم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ JF-17 تھنڈر طیاروں سے داغے گئے جدید CM-400AKG ہائپرسانک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا، جو انرشیل، سیٹلائٹ نیویگیشن اور پاسو ریڈار ہومنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی میزائل کو بغیر کسی سگنل کے ہدف کی برقیاتی اخراجات سے خود بخود نشانہ بنانے کی صلاحیت دیتی ہے، جس سے حملہ مؤثر اور خفیہ دونوں بن جاتا ہے۔

ان تکنیکی پہلوؤں کے باعث یہ حملہ نہ صرف جدیدیت کی علامت ہے بلکہ پاکستانی دعوے کی صداقت پرمہرتصدیق بھی ثبت کرتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Irani President Masoud Pezeshian reaction after Khamnaei death

انتقام فرض، اداکرنےکی پوری کوشش کرینگے: ایرانی صدر

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدصدرمسعود …