Home / پاکستا ن سےجنگ میں بھارت نےبڑی غلطی کیاکی؟

پاکستا ن سےجنگ میں بھارت نےبڑی غلطی کیاکی؟

India's miscalculation in war against Pakistan

بھارت اپنی ذلت کو کامیابی بنا کر عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا: سابق مشیر قومی سلامتی

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہےبھارت اپنی عسکری ناکامی کو کامیابی کا رنگ دے کر اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ شو "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی بڑی غلطی کی، کیونکہ اس کے پاس نہ صلاحیت تھی اور نہ ہی تیاری۔ ان کے مطابق، بھارت کی طرف سے سنگین مس کیلکولیشن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے اور بالآخر اسے پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنا ہوگی۔ جب بھارت مذاکرات کی میز پر آئے گا تو یوں ظاہر کرے گا جیسے جنگ بندی کی درخواست پاکستان نے کی ہو۔۔

"بھارت کو دفاعی طاقت کا غلط اندازہ ہوا”: ملیحہ لودھی

پروگرام میں شریک پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاموجودہ صورتحال میں امریکا مسلسل انگیج رہا ہے، تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ثالثی اسی وقت مؤثر ہوتی ہے جب دونوں فریق اس کے لیے آمادہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر ہمیشہ مکمل نہیں ہوتی، اور تاریخ بھی یہی بتاتی ہے۔ "بھارت نے جارحیت کی ابتدا کی، پاکستان نے مؤثر جواب دیا، اور اس ساری صورتحال میں مودی کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑا۔

ڈاکٹر لودھی کے مطابق، بھارت کو یہ غلط فہمی تھی کہ جیسے پاکستان کی معیشت کمزور ہے، ویسے ہی اس کی دفاعی طاقت بھی کمزور ہوگی، مگر پاکستان نے اس تاثر کو زبردست طریقے سے غلط ثابت کر دیا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …