Home / پاکستان نے77بھارتی گھس بیٹھئےمارگرائے

پاکستان نے77بھارتی گھس بیٹھئےمارگرائے

Pakistan shotdown 77 Indian drones

پاک بھارت کشیدگی میں آئےروزاضافہ

ویب ڈیسک: پاکستانی فضائیہ کےہاتھوں ہزیمت اٹھانےکےبعدحکمت عملی تبدیل کرتےہوئےبھارت نےاب تک پاکستان پراسرائیلی ساختہ 77ہیروپ ڈرون فائرکئےجوسب کےسب پاکستان نےمارگرائےہیں ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 29 ڈرونزکوتباہ کیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق، گزشتہ رات اور آج دن تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 48 ڈرونز کو تباہ کیاگیاجس کے بعد مجموعی طور پر تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جا رہا ہوتا ہے، ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم میں چھوٹےڈرون کوٹریک کرنےکی بھی صلاحیت ہے۔ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کے دوران ڈرون مار گرانےکاآپریشنل طریقہ کارہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …