ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیربڑےواضح اوردوٹوک اندازمیں کہاہےکہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اوربھرپور جواب دیا جائےگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےآج ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیااورہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا،پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کورنےفیلڈ ٹریننگ مشق کامظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتےہوئےقوم کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلز ل عزم کا اعادہ کیا اور افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا۔
سپہ سالارنے افسروں اور جوانوں کے جذبے کو پاک فوج کی آپریشنل مہارت قرار دیا۔چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے،قومی سلامتی کے تحفظ کے لیےہماری تیاری اورعزم غیرمتزلزل ہے۔