Home / حسن نوازکےوالدین کیوں اس کامیچ نہیں دیکھتے؟

حسن نوازکےوالدین کیوں اس کامیچ نہیں دیکھتے؟

cricketer Hasan Nawaz parents

ویب ڈیسک: پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹر حسن نواز کی شاندار کارکردگی پر ان کے والدین نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ حسن نواز کے والد نے کہا کہ بیٹے نے کم وسائل کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور لیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کر کے آج یہ مقام حاصل کیا۔ بیٹے کی شاندار کارکردگی پر ہم بہت خوش ہیں اور اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

حسن نواز کی والدہ نے بھی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں ان کی نظر ہی بیٹے کو نہ لگ جائے۔

ریکارڈ توڑ سنچری، پلیئر آف دی میچ کا اعزاز

نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نواز نے صرف 44 گیندوں پر 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے اپنی سنچری اپنے والد کے نام کی، جنہوں نے ہمیشہ ان کے لیے دعا کی۔ اس شاندار اننگز کے باعث انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔

بابراعظم نےنئی تاریخ رقم کردی

اس کے ساتھ ہی حسن نواز نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے کا پاکستانی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا صرف تیسرا میچ تھا، جس میں انہوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے خود کو منوایا۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …