Home / چوالیس پاکستانی نوجوان سمندربرد

چوالیس پاکستانی نوجوان سمندربرد

Illegal migrants boat capsizes near Spain

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ماریطانیہ سےسپین جانےوالی غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی کوحادثہ، غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق حادثےمیں50افرادہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق ہلاک ہونےوالے50افرادمیں سے44پاکستانی شامل ہیں ۔ مراکشی حکام کےمطابق کشتی میں 66پاکستانیوں سمیت86افرادسوارتھے۔ حادثےمیں36افرادکوبچالیاگیا۔

حادثےمیں جاں بحق12نوجوان گجرات کےرہائشی تھے ۔ اہلخانہ کےمطابق یہ نوجوان 4ماہ پہلےیورپ جانےکیلئےگھروں سےنکلے۔ ایجنٹوں نےپیسےنہ ملنےپرکشتی کوبیچ سمندرمیں کھڑاکردیا ۔ تارکین وطن کی کشتی 2جنوری سپین کیلئےروانہ ہوئی تھی۔

دفترخارجہ نےاس خبرپرتبصرہ کرتےہوئےکہاہےکہ اس کی تفصیلات حاصل کرنےکےبعدمزیدردعمل دیاجائےگا۔

ماں میں یونان پہنچ گیاں ۔۔ موت کےسفرکی دل دہلادینےوالی داستان

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …