Home / پی ٹی آئی ایساکرےگی تومذاکرت نہیں ہونگے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی ایساکرےگی تومذاکرت نہیں ہونگے: خواجہ آصف

Khawaja Asif criticizing PTI behaviour in NA

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں تحریک انصاف کےموجودہ روئیےکےساتھ مذاکرات کاجاری رہنامشکل دکھائی دیتاہے۔ پی ٹی آئی والےایوان نہیں چلنےدیں گےتومذاکرات بھی نہیں چل سکتے۔

قائم مقام سپیکرسیدمیرغلام مصطفیٰ شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کےاجلاس میں خواجہ آصف کی تقریرکےدوران پی ٹی آئی ارکان نےشورشرابہ شروع کردیا۔ خواجہ آصف کی تقریرکےدوران پی ٹی آئی ارکان وقفےوقفےسےاواوکی آوازیں نکالتےرہے۔ بعدمیں وہ اجلاس سےواک آوٹ کرگئے۔

وزیردفاع نےکہاپی ٹی آئی والے پہلے مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے تھے،اب یہ مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں۔

لاس اینجلس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد
بعد ازاں، امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی اسمبلی نے قراداد منظور کردی۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، عالمی ادارے امداد کے لیے آگے آئیں اور لوگوں کی مدد کریں۔

یہ اواوکیاہے؟

یادرہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےایک تقریب سےخطاب کرتےہوئےچین کےدورےکےدوران ایک واقعےکاذکرکیاتھا۔ انہوں نےکہاکہ چین میں ایک جگہ انہیں کہیں سےاواوکی آوازیں آرہی تھیں ۔ انہوں نےپوچھاکہ یہ کیاہےتوانہیں کہاگیاکہ کچھ لوگ اواوکی آوازیں نکال کراپنااحتجاج ریکارڈکروارہےہیں ۔ اس سےشہبازشریف دراصل یہ کہناچاہتےتھےکہ چین میں لوگ کیسےمہذب اندازمیں احتجاج کرتےہیں ۔

ویسےوزیراعظم صاحب کوشایدنہیں پتاکہ چین میں حکومت کےخلاف احتجاج کاتصوربھی نہیں کیاجاسکتاکیونکہ وہاں اس حوالےسےبہت سخت قوانین نافذہیں ۔

اس دن کےبعدپی ٹی آئی والےاواوکی آوازیں نکال کرشہبازشریف کی نقل اتارکران کی ہنسی اڑانےکی کوشش کرتےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …