Home / حسینہ ہمارےحوالےکرو

حسینہ ہمارےحوالےکرو

Bengladesh Demands Haseena Wajid

ویب ڈیسک ۔۔ ہماری حسینہ ہمارےحوالےکرو ۔ بنگلادیش حکومت نےسابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکوحوالےکرنےکیلئےبھارتی حکومت کوباضابطہ خط لکھ دیا۔

بنگلادیش کےعبوری وزیرخارجہ توحیدحسین کہتےہیں بھارت اوربنگلادیش کےدرمیان قیدیوں کی حوالگی کامعاہدہ موجودہے،اسی معاہدےکےتحت شیخ حسینہ واجدکوواپس لایاجائےگا۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ اور حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔

رواں برس جولائی میں بنگلادیش میں طلبہ کی زیر قیادت کوٹہ سسٹم  کےخلاف مظاہرے شروع ہوئے جو بعد میں حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئے۔

بڑھتے عوامی دباؤ اور پر تشدد مظاہروں کے نتیجے میں 5 اگست کو وزیراعظم شیخ حسینہ ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچ گئیں جہاں وہ اب تک موجود ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Trump warns iran of severe consequences

ایران بازنہ آیاتووہ کریں گےجوکبھی نہیں کیا: ٹرمپ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی تازہ ترین دھمکی …