- اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کا ایلون مسک پر اپنے اعتماد کا اظہار۔
- آلٹمین نے کہا کہ ایلون مسک سیاسی طاقت کو اپنے کاروباری حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔
- سیم آلٹمین نے مسک کے ٹرمپ انتظامیہ میں نئے محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ کے طور پر کردار پر بات کی۔
- آلٹمین کے مطابق سیاسی طاقت کو کاروباری فائدے کے لیے استعمال کرنا "غیر امریکی” ہوگا۔
- ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے ساتھ اختلافات کے باعث مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
- آلٹمین نے کہا مسک کے ساتھ عدالتی جنگ "انتہائی غمگین” ہے اور وہ انہیں ایک "عظیم ہیرو” کے طور پر دیکھتے تھے۔
ویب ڈیسک ۔۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے بدھ کے روز اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ہونے کا فائدہ اپنے کاروباری حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نےایسی کارروائیوں کو”غیر امریکی” قراردیا۔
نیو یارک ٹائمز ڈیل بک کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے آلٹمین نے اس خدشے کااظہارکیاکہ آیا مسک ٹرمپ انتظامیہ میں نئے محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنےاثرورسوخ کا استعمال تونہیں کریں گے؟
آلٹمین نے کہا کہ ہوسکتاہےمیں غلط ثابت ہوں، لیکن مجھے یہ پختہ یقین ہے کہ ایلون صحیح کام کریں گے۔ سیاسی طاقت کو اپنے حریفوں کو نقصان پہنچانے اور اپنے کاروباروں کو فائدہ دینے کے لیے استعمال کرنایقینی طورپرغیر امریکی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ شایدمسک کاٹرمپ انتظامیہ ایک اہم عہدہ سنبھالنامجھےپسندنہ ہولیکن میں اتناضرورجانتاہوں کہ مسک ایک بااصول انسان ہیں اوروہ ان اقدارکےخلاف کبھی نہیں جائیں گےجوان کےبہت قریب ہیں ۔ اس لئےمیں اس حوالےسےزیادہ پریشان نہیں ۔
مسک، جو اوپن اے آئی کے شریک بانی ہیں اور بعد میں کمپنی سے الگ ہوگئے تھے، اس وقت اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کے خلاف مقدمہ دائر کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ دونوں کمپنیوں نے منصوبے کے اصل غیر منافع بخش مشن سے انحراف کیا۔
اوپن اےآئی سےعلیحدگی کےبعدمسک نےایک اےآئی کےنام سےمنصوبہ شروع کیاہےجس کی مالیت پچاس ارب ڈالربتائی جاتی ہے۔ جو اسے دنیا کی سب سے قیمتی اسٹارٹ اپس میں سے ایک بنا دیتی ہے۔
آلٹمین نے کہا کہ عدالتی لڑائی اچھی نہیں اور وہ ایک وقت میں ٹیک ارب پتی یعنی ایلون مسک کو "ایک عظیم ہیرو” کے طور پر دیکھتے تھے۔
مسک ٹرمپ کے انتخابی مہم کے دوران ان کے قریب اتحادی بن گئے تھے، انہوں نےٹرمپ کی حمایت میں 100 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کی اور ریلیوں میں ان کے ساتھ شامل رہے۔
مسک ان دنوں اکثرٹرمپ کےساتھ نظر آتے رہے ہیں اور رپورٹ کے مطابق وہ اس وقت بھی موجود تھے جب گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے منتخب صدر کو فون کرکے انہیں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔
ایلون مسک کے کاروباروں کے امریکی اور غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، اورنئی امریکی انتظامیہ میں ان کے نئے عہدے نے مفادات کےٹکراوکاخدشہ پیداکردیاہے۔