Home / میرا9مئی واقعات سےکوئی تعلق نہیں : عمران خان

میرا9مئی واقعات سےکوئی تعلق نہیں : عمران خان

imran khan faces may 9 cases investigation

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےایک مرتبہ پھر9مئی واقعات سےلاتعلقی کااظہارکیاہے۔ انہوں نےیہ بیان انسداددہشت گردی عدالت لاہورکےجج کودیا۔

گزشتہ روزلاہورپولیس نے9مئی کے12کیسزمیں عمران خان کوپیش کیااورآج انہیں ویڈیولنک پرعدالت میں پیش کیا۔ عمران خان نےجج سےمکالمہ کرتےہوئےکہاانہوں نےکسی کو پرتشدد احتجاج کیلئےنہیں کہا۔ 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری کسی نے نہیں کروائی حالانکہ انہوں نےسپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری کیلئےدرخواست بھی دائرکی ۔

عمران خان نےعدالت میں اپنےبیان میں کہاگوجرانوالا میں ان پرقاتلانہ حملہ ہوا مگر پرچہ نہیں ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی غائب کردی گئیں۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …