Home / عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنادیا۔

لاہورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےنگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےکہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سےمشاورت کی توسوچ سمجھ کرہی فیصلہ کیا ہوگا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب نےکہاکہ عمران خان کےخودپرحملے کے بیان پرجوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے گا، عمران خان کےالزامات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی،لیکن اگرالزامات غلط ہیں تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں پھر سکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Prime Minister's Political Adviser Rana Sanaullah, speaking in a TV interview about South Punjab and Bahawalpur provinces

جنوبی پنجاب، بہاولپورصوبےپرراناثنااللہ کابڑابیان

Tuesday, 8 September 2026 | Web Desk وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثنا اللہ کہتےہیں جنوبی پنجاب …