Home / پاکستان نےہزارویں میچ کویادگاربنادیا

پاکستان نےہزارویں میچ کویادگاربنادیا

Pakistan beat Australia in 1,000th ODI

Sunday, 31 May 2026 | Web Desk

پاکستان نےراولپنڈی میں کھیلےگئےپہلےایک روزہ میچ میں آسٹریلیاکو5 وکٹ سے ہراکرسیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔

ٹاس جیت کرکپتان شاہین آفریدی نےآسٹریلیا کوبیٹنگ کی دعوت دی ۔ یہ فیصلہ درست ثابت ہواکہ گرین شرٹس کی تباہ کن بولنگ نےکینگروزکوآغازسےآخرتک سنبھلنےنہ دیااورپوری ٹیم کو45 ویں اوور میں 200 رنز پرڈھیرکردیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے میھتیو رن شا61، میتھیو شارٹ55 رنزکےساتھ نمایاں بیٹرزرہے۔

پاکستان نے201رنزکاہدف 43ویں اوورمیں 5وکٹوں کےنقصان پرپوراکرلیا۔ بابراعظم نے69جبکہ غازی غوری نے65رنزبناکرٹیم کی نیاپارلگانےمیں اہم کرداراداکیا۔

تین میچوں کی سیریزکےبقیہ دومیچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے۔

واضح رہےکہ راولپنڈی میں آسٹریلیاکےخلاف کھیلاگیایہ میچ پاکستانی ٹیم کاایک ہزارواں میچ تھا۔ پاکستان ایک ہزارون ڈےکھیلنےوالی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت یہ سنگ میل عبورکرچکےہیں۔

عرفات منہاس کی شانداربولنگ

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولرعرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کرکےتاریخ رقم کردی۔ پاکستان کے ایک ہزارویں ون ڈے میچ میں عرفات منہاس نے ڈیبیو کیا اور 52زنرکےعوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ وہ پاکستان کی ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولرذاکرخان نے1984 میں ڈیبیوپر19 رنزکے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …