Home / ایرانی جوہری پروگرام پرمذاکرات کیلئےتیار

ایرانی جوہری پروگرام پرمذاکرات کیلئےتیار

US-Iran tentative ceasefire deal awaits Trump, Khamenei approval

Friday, 29 May 2026 | Web Desk

امریکی اورایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں 60روزہ توسیع اورایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات شروع کرنے پراتفاق ہوگیا اوراس مقصدکیلئےفریقین ایک مفاہمت کی یادداشت کیلئےتیارہوگئےہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کےحوالےسےخبردی ہےکہ مجوزہ ایم اویومیں جن شرائط کوشامل کیاگیاہےان پرگزشتہ منگل کوہی اتفاق ہوگیاتھالیکن تاحال دونوں جانب سےاعلیٰ سطح پراس کی منظوری ہوناباقی ہے۔

خبرکےمطابق امریکی حکام نےبتایاکہ ایرانی فریق نے آگاہ کیا کہ انہیں ضروری منظوری حاصل ہوگئی ہے اور وہ دستخط کے لیے تیار ہیں، تاہم ایران نےتاحال سرکاری طورپر اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نےاس معاہدےپرغورکیلئےکچھ دن مانگےہیں۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق ’صدر ٹرمپ نے ثالثوں کو بتایا کہ وہ اس ٖڈاکومنٹ پر غور کرنے کے لیے چند دن چاہتے ہیں‘۔

حکام کے مطابق 60 روزہ مفاہمتی یادداشت میں یہ شامل ہوگاکہ آبنائےہرمزمیں جہازرانی بلاروک ٹوک ہوگی۔ مطلب یہ ہے نہ کوئی ٹول ٹیکس ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کی ہراسانی ، اس کےعلاوہ ایران کو 30 دن کے اندر آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں بھی ہٹانا ہوں گی۔

ویب سائٹ کے مطابق ایم اویوکی شرائط میں یہ بھی شامل ہےکہ امریکاایران کی بحری ناکہ بندی بھی ختم کرےگاتاہم یہ عمل تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے تناسب سے مرحلہ وار ہوگا۔

حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا عزم بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ 60روزہ مدت کے دوران جن ابتدائی امور پر مذاکرات ہوں گے ان میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ختم کرنے کا طریقہ اوریورینیم افزودگی کے معاملے کا حل شامل ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مریکا اس بات کاعہد کرے گا کہ وہ مذاکرات کے دوران پابندیوں میں نرمی اور ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی پر بات کرے گا۔ مفاہمتی یادداشت میں ایران کو اشیائے ضروریہ اور انسانی امداد کی فراہمی شروع کرنے کے لیے ایک طریقۂ کار پرغور بھی شامل ہوگا۔

ایگزیوس کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات پورےکرنےاورحتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید صبرآزمااور تفصیلی مذاکرات کرناہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …