Home / بنگلادیش نے”ٹرمپ”کوقربان ہونےسےبچالیا

بنگلادیش نے”ٹرمپ”کوقربان ہونےسےبچالیا

'Trump' the golden-haired white buffalo spared from Eid sacrifice in Bangladesh

Thursday, 28 May 2028 | Web Desk

امریکی صدرٹرمپ کےنام سے مشہورنایاب سنہری بالوں والاسفید بھینساعیدالاضحیٰ کےروزقربانی سےبچ گیا۔ بنگلادیشی حکومت نےمداخلت کرتےہوئےعین وقت پربھینسےکی قربانی رکوادی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نایاب سفید بھینسےکواس کےسنہرے بالوں کی وجہ سے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دے دیا تھاجس کےبعدوہ سوشل میڈیاپرایک سٹاربن گیا۔

بنگلادیشی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدارکےمطابق حکومت نے آخری لمحے میں مداخلت کرکے اس جانورکی قربانی روک دی۔اس بھینسےکاوزن تقریباً 700 کلوگرام ہےاوراسےقربانی کے لیے فروخت کیا جا چکا تھا، لیکن اس بھینسےمیں عوام کی غیر معمولی دلچسپی دیکھتےہوئےحکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث اسےذبح ہونےسےبچالیا۔

بنگلادیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کےحکم کےتحت بھینسےکےمالک کورقم واپس کرکےاسےڈھاکا کے قومی چڑیا گھر منتقل کر دیا جائےگا۔

ابتدا میں یہ بھینسا عید پر قربان کرنےکے لیے خریدا گیا ایک عام جانور تھا، مگر سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی پورے ملک میں یہ مشہورہوگیااورلوگ دور دراز علاقوں سے اس کے سنہرے بالوں اور پرسکون طبیعت کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے آرہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …