Home / لاہورقلندرزکی شکستوں کانہ رکنےوالاسلسلہ

لاہورقلندرزکی شکستوں کانہ رکنےوالاسلسلہ

Lahore Qalanders

  مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن نائن میں لاہورقلندرزکی شکستوں کاسلسلہ رک نہ سکا۔ ایونٹ کےچودھویں میچ میں ملتان سلطانزنےقلندرزکوساٹھ رنزکےبڑےمارجن سےہرادیا۔  

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں ملتان سلطانزکےدوسوچودہ رنزکے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم سترہ اوورز میں ایک سوچون رنز پرڈھیر ہوگئی۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کیس مسلسل چھٹی شکست ہے۔

لاہور قلندرزکےصاحبزادہ فرحان نےاکتیس رنزبنائےجبکہ فخر زمان کی ناکامیوں کا سلسلہ اس میچ میں بھی جاری رہا اور وہ صرف تئیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر نےچھ وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی چیک کریں

امام الحق کی انجری جعلی نکلی؟

Monday, 31 August 2026 | Web Desk انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبیٹرامام الحق کی …