Sunday, 25 January 2026 | Web Desk
آئی سی سی کی کھلم کھلابھارت نوازی ۔ بنگلادیش کوٹی 20ورلڈکپ سےباہرنکال دیا۔ آئی سی سی کےاعلامیےکےمطابق، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم شرکت کرےگی۔
واضح رہےکہ بنگلا دیش نےسکیورٹی خدشات کی بنیادپر ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا تھا اورآئی سی سی سے اپنے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔
آئی سی سی اعلامیےکےمطابق، تین ہفتوں سے زائد اس معاملے پرتفصیلی بات چیت میں بنگلادیش بورڈکے تحفظات کاتفصیل سےجائزہ لیاگیا۔ بی سی بی کویقین دہانی کرائی گئی کہ بنگلادیش کی ٹیم کوبھارت میں کھیلنےسےکوئی خطرہ نہیں۔
یہاں یہ بھی اپنےپڑھنےوالوں کوبتاتےچلیں کہ آئی سی سی کی طرف سےسوچنےکاٹائم ملنےکےبعدبھی بنگلادیش نےبھارت جاکرکھیلنےسےانکارکردیاتھا۔
بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی آئی سی سی کےفیصلےپرکڑی تنقید۔ کہا بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے،اسے ٹی 20ورلڈکپ میں ہونا چاہیے۔ اگرپاکستان اوربھارت کوفیوردی گئی ہےتوبنگلا دیش کو بھی دی جائے۔
محسن نقوی کا کہنا تھایہ دہرا معیار ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔ ایک سوال کےجواب میں چیئرمین پی سی بی کاکہناتھا،ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔
شاہدآفریدی کراچی سےاسلام آبادشفٹ، وجہ کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وزیراعظم کی آمد کے منتظرہیں۔پہلے حکومت فیصلہ بتادے پھرہمارےپاس پلان اے بی سی تیار ہے۔