Home / شہبازشریف اورٹرمپ کی سرگوشیاں

شہبازشریف اورٹرمپ کی سرگوشیاں

Shehbaz Trump whisper at Davos

Saturday, 24 January 2026 | Web Desk

غزہ بورڈآف پیس کےچارٹرپردستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اورامریکی صدرکی سرگوشیاں موضوع بحث بن گئیں۔

غزہ بورڈآف پیس کےچارٹرپردستخط کی تقریب سوئٹزرلینڈکےشہرڈیووس میں ہوئی ۔ چارٹرپردستخط کےوقت وزیر اعظم شہبازشریف امریکی صدرٹرمپ کےساتھ بیٹھےتھے۔ دونوں ایک دوسرےکےساتھ خوش گپیاں کرتےرہے۔ ایک موقع پرشہبازشریف نےصدرٹرمپ کےکان میں کچھ کہاتوان کی یہ سرگوشی شرکانےبہت توجہ سےدیکھی اوراس سےمحظوظ ہوئے۔

اسی دوران امریکی صدرنےفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی طرف دیکھ کرمسکراکران کی طرف ہاتھ سےاشارہ کیا۔ شہبازشریف نےامریکی صدرکی تقلیدمیں فیلڈمارشل کودیکھ کرہاتھ کی انگلی سےان کی طرف اشارہ کیا۔

پاکستان غزہ بورڈآف پیس کارکن بن گیا

میڈیاکی خبروں کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیرڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کامرکزبنےرہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence Minister of Pakistan Khawaja Asif reaction on Mohsin Naqvi statement

میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

Monday, 3 August 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں محسن نقوی نےسسٹم کےفیل …