Home / لیڈراورجنرل کیلئےیوٹرن ضروری :عمران خان

لیڈراورجنرل کیلئےیوٹرن ضروری :عمران خان

2018 general elections rigged, Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کہتےہیں جرنیلوں اورلیڈرزکیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، غلطی ہوجاتی ہے،لیکن اگراحساس ہوگیاہےتوغلطی کو پہچان کر واپس آجانا چاہیے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےچئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہوتا ہے،اسی لئےمیں زرداری اورشریف خاندان کوقانون کےنیچےلاناچاہتاتھا۔ انہوں نےآمروں پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ تینوں ڈکٹیٹرزنے اداروں کو کمزورکیا، جب ایک ڈکٹیٹر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ بناتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نےکبھی میڈیاکےخلاف ایکشن نہیں لیاکیونکہ انہیں میڈیاسےکوئی خطرہ نہیں تھا۔

عمران خان نےایک بارپھرامریکی سفارتکارڈونلڈلوپرتنقیدکرتےہوئےکہااس نےپاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی اورمجھےہٹانےکیلئےزوردیا۔ کیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن اسے دبانے کی پوری کوشش کی گئی، امریکی مراسلے پر اگر سپریم کورٹ انکوائری نہ کرے، الٹا دھمکی دی جاتی ہےکہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ پاکستان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے، بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں ، غلطی کو پہچان کر واپس آجانا چاہیے، جرنیلوں اور لیڈرز کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، ہم فوج کو کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے،لیکن فوج اورعوام میں فاصلےبڑھ رہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

judicial commission on imran khan allegations

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے …