Home / ملک کے5بڑوں کوبیٹھناہوگا: راناثنااللہ

ملک کے5بڑوں کوبیٹھناہوگا: راناثنااللہ

Rana Sanaullah proposes trust building measures

Friday, 02 January 2025 | Web Desk

وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ نےملک کی سیاسی صورتحال میں بہتری کافارمولاتجویزکردیا۔

جیونیوزکےپروگرام کیپیٹل ٹاک میں اینکرحامدمیرکےسوال کاجواب دیتےہوئےکہا،ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاان 5 بڑوں میں نوازشریف، شہبازشریف،آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ایک اور شخصیت ہیں۔ جب تک ان 5 شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے تو بریک تھرو نہیں ہوگا، میرے اور عامر ڈوگر کےرابطوں سے بریک تھرو نہیں ہونےوالا۔

راناثنااللہ کاکہناتھا، جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہےان کو بند کیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر جان نہیں چھڑاسکتی کہ ان اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول اور تعلق نہیں۔ ان اکاؤنٹس سے صرف پروپیگنڈا ہی کرنا ہے تو مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے خلاف کریں۔

مریم نوازکےپی میں جلسہ کرکےدکھائیں

انہوں نے کہاپی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی، پی ٹی آئی پہیہ جام نہیں کرپائےگی اوراس کے مزید نقصانات ہوں گے۔ 8 فروری کو پہیہ جام کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کو ایسا دھرلیا جائے گا کہ یہ پھر گلہ کریں گے،پی ٹی آئی احتجاج کی کال واپس لے۔

بقول راناثنااللہ ، پانچ بڑوں کےایک ساتھ بیٹھنےکی بات پرنوازشریف اوراسٹیبلشمنٹ آن بورڈہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …