Monday, 29 December 2025 | Web Desk
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کامریم نواز کوخیبرپختونخوامیں جلسہ کرنے کا چیلنج ۔ کہامریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا، دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے۔
لاہور کے تین روزہ دورےکےآخری روزسینئر صحافیوں، اینکر پرسنز، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں، مختلف ٹی وی چینلز کے بیورو چیف سےناشتےپرملاقات کے دوران گفتگوسہیل آفریدی نےملکی سیاست پرکھل کرگفتگوکی۔
سہیل آفریدی نے مریم نواز خیبر پختونخواآنےکی دعوت دی اورکہاکہ ہم انہیں بتائیں گےکیسےایک وزیراعلیٰ کوجمہوری اور مہذب انداز میں احترام دیاجاتاہے۔
سہیل آفریدی نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کا کھلا چیلنج بھی دیا اور کہا کہ اگر پنجاب حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ عمران خان کی کال پر عوام باہر نہیں نکلتے تو وہ مریم نواز کو تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں، ہفتے کی تیاری کے بعد مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں اور وہاں جلسہ کر کے دکھائیں ۔ ان کےمقابلےمیں میں پنجاب میں جلسہ کروں گا، دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا۔
وزیر اعلیٰ کےپی کاکہناتھا، پنجاب حکومت کی جانب سے جس قسم کی سختی، جبر اور زیادتیاں کی جا رہی ہیں، ان کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ایسےلگتاہےجیسےکسی کالےقانون کوپنجاب میں نافذکردیاگیاہے۔ میرےلاہورآنےسےپہلےسیکڑوں کارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ ایک صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ اس قسم کا رویہ جمہوری روایات کے منافی اورآمرانہ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متبادل راستہ تجویزکرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا، اس عمل میں صوبائی حکومت، قبائلی مشران، علمائے کرام اور معاشرے کے دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔ بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلوں نے ملک و قوم کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔
بلاول بھٹونےسیاسی مفاہمت کی تجویزدےدی
دورے کے اختتام پرسہیل آفریدی نےمزار اقبال پر حاضری دی۔۔ وزیراعلیٰ کےپی تین روزہ دورہ لاہور مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔