Home / جیل میں عمران خان کیسےرہتےہیں؟

جیل میں عمران خان کیسےرہتےہیں؟

engineer Muhammad Ali mirza statement about Imran Khan

Saturday, 03 January 2025 | Web Desk

معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نےدعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں۔ ان کےبیرک سےاکثران کی آوازیں دوسری بیرکس میں سنائی دیتی ہیں۔ 2 سال جیل کاٹنے والے کے لیے فرسٹریٹڈ ہوناکوئی غیر معمولی بات نہیں، جیل جگہ ہی ایسی ہے۔

اڈیالہ جیل میں 103دن قید رہنے والے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئے جیل کے اندرگزرےدنوں کی مکمل تفصیلات بتا دیں۔

انجینئر محمد علی مرزانےکہاحکومتی شخصیات کےمطابق جیل میں عمران خان کو جیل میں محل جیسی سہولیات حاصل نہیں تاہم انہیں باہر کی خبریں ملتی رہتی ہیں ۔ عمران خان کو 2 اخبار ملے ہوئے ہیں، ان کے کمرے میں ایل ای ڈی لگی ہوئی ہے۔ ایک مشقتی ملاہواہےجودیسی گھی میں ان کےکھانےبناتاہے۔ خان صاحب کی چکی میں جب کھانابنتاہےتوساتھ والی چکیوں میں دیسی گھی خوشبوپھیل جاتی ہے۔

ملک کےپانچ بڑوں کوبیٹھناہوگا: راناثنااللہ

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزاکامزیدکہناتھاعمران خان کو رہنے کے لیے 6 چکیاں بھی ملی ہوئی ہیں جن میں سے 5 ان کے اپنے استعمال میں ہیں، چھٹی چکی میں ان کا مشقتی رہتا ہے، عمران خان صبح 9 بجے ناشتے کے لیے اور دوپہر 3 بجے دوپہر کے کھانے کے لیے دن میں دو بار اپنی چکی سے باہر آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب غصّے میں آتےہیں اوربہت اُونچی آواز میں اور مسلسل بولتے تھے۔ انجینئرمحمدعلی مرزانےحکومتی وزراکےان بیانات پربھی تنقیدکی کہ جیل میں عمران خان کوبہترین سہولتیں ملی ہوئی ہیں ۔ ان کاکہناتھاسہولتیں جتنی بھی مل جائیں جیل آخرجیل ہوتی ہے۔ میں تواپنےدشمن کیلئےبھی جیل کی دعانہیں کروں گا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …