Home / بچوتیارہوجاو،اب سمجھ کرپڑھناہوگا

بچوتیارہوجاو،اب سمجھ کرپڑھناہوگا

Primary education in Punjab

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب بھرکےپرائمری اسکولوں میں بچوں کوپڑھانےکابرسوں پراناطریقہ تبدیل۔29 نومبر سے نئے طریق کار کے تحت پڑھائی ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے38ہزارسےزائدپرائمری اسکولوں میں اب ہر بچے کاالگ الگ پروفائل بنے گا،بچوں کاذہنی میلان دیکھ کران کی حوصلہ افزائی کی جائےگی جبکہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بچوں کو پڑھانے کیلئے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔

اس اقدام کامقصدسرکاری سکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کرناہےتاکہ بچوں کوسمجھ کرپڑھنےکی جانب راغب کیاجاسکے۔ نئےطریقہ کارکےتحت پڑھائی کاسلسلہ انتیس نومبرسےلاگوہوگا۔

کلاس رومز میں ہر بچے کا الگ سے پروفائل تیار ہوگا۔مختلف مضامین میں کمزور بچوں کو اضافی وقت دیا جائے گا۔ اس مقصدکیلئےفارمیٹو ایسسمنٹ کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آئندہ سال پرائمری اورمڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔

ماسٹر ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …