Home / ن لیگ،پی پی کاوفاق میں حکومت بنانےکااعلان

ن لیگ،پی پی کاوفاق میں حکومت بنانےکااعلان

PPP PMLN Govt

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کامل کروفاق میں حکومت بنانےکااعلان ۔ اسلام آبادمیں شہباشریف ، بلاول بھٹواورآصف زرداری کی مشترکہ نیوزکانفرنس ۔۔

نیوزکانفرنس سےپہلےاسحاق ڈارکےگھرشہبازشریف اوربلاول بھٹوکی ملاقات ہوئی جس میں پاورشیئرنگ فارمولاکےبنیادی نکات طےکئےگئے۔ میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےبلاول بھٹونےکہاشہبازشریف وزیراعظم اورآصف زرداری ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےمشترکہ امیدوارہوں گے۔

بلاول بھٹونےکہاحکومت سازی کیلئےن لیگ اورپیپلزپارٹی کےنمبرزپورےہوگئےہیں،سیاسی استحکام کیلئےن لیگ کاساتھ دےرہےہیں۔امیدکرتےہیں حکومت عوام کیلئےکچھ کرپائےگی۔

شہبازشریف بولےخوشی ہےپیپلزپارٹی کےساتھ مل کرحکومت بنانےجارہےہیں۔ اس ملک کی خوشحالی اورترقی ہمارےلئےسب سےاہم ہے۔ انہوں نےکہااگرآزادارکان حکومت بناسکتےہیں توبہت خوشی سےبنائیں لیکن ان کےپاس مطلوبہ اکثریت نہیں۔ مل کرآصف زرداری کوصدرمملکت بنائیں گے۔

دونوں جماعتوں کےدرمیان طےپانےوالےپاورشیئرنگ فارمولےکےمطابق،چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی سےجبکہ اسپیکرقومی اسمبلی ن لیگ سےہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …