مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاق میں قانون سازی کیلئےمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےدرمیان پاورشیئرنگ فارمولےپرہونےوالی بات چیت تاحال کسی نتیجےپرنہیں پہنچی ۔
دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں میں پیرکی شام اسلام آبادمیں اسحاق ڈارکےگھرملاقات ہوئی،تقریباًدوگھنٹےبعداس میٹنگ میں وقفہ ہوااورپیپلزپارٹی کاوفدمزیدہدایات کیلئےزرداری ہائوس چلاگیا۔ بتایاگیاکہ اس میٹنگ کادوسراسیشن کچھ دیربعدہوگا۔
کچھ دیربعدمیڈیاکوبتایاگیاکہ میٹنگ اب منگل کودوبارہ ہوگی۔ میڈیاسےغیررسمی بات کرتےہوئےاعظم نذیرتارڑنےکہامذاکرات مثبت اندازمیں آگےبڑھ رہےہیں۔ سیشن منگل کودوبارہ ہوگا،جس میں مثبت پیشرفت کاامکان ہے۔
نوازشریف بھی مری میں موجودہیں اورذرائع کےمطابق چوبیس گھنٹےمیں ان کی آصف زرداری سےملاقات متوقع ہے۔۔