Home / مسلم لیگ ن نےجارحانہ حکمت عملی اپنانےکافیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ن نےجارحانہ حکمت عملی اپنانےکافیصلہ کرلیا

PMLN sees wrong in the bottom

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کو دال میں کالا نظر آنےلگااوراسی بناپرپارٹی نےاپنےسیاسی بیانئےپرنظرثانی شروع کردی ہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع معروف صحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق مسلم لیگ ن اپنےسابقہ بیانئےووٹ کوعزت دوکاجھنڈاپھرسےاٹھانےجارہی ہےاورایسااس لئےہےکہ ن لیگ کوکچھ حلقوں کی جانب سےپریشان کن اشارےملےہیں۔ قائدمسلم لیگ ن اس تمام صورتحال کاباریک بینی سےجائزہ لےرہےہیں اوراس بات پرغورکیاجارہاہےکہ کچھ اداروں کےحوالےسےسخت پالیسی اختیارکی جائے۔اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ میاں نواز شریف عوام اور میڈیا کے ساتھ رابطےبحال کئےجائیں۔

خبرمیں ن لیگ کےایک ذریعےکاحوالہ دیتےہوئےکہاگیاہےہمیں حکومت نہیں چاہئے تھی اور ہم رواں سال مئی میں نئے انتخابات کے خواہشمند تھے لیکن ہمیں کہا گیا کہ آپ ملک کے بھلے کیلئے کام جاری رکھیں۔ بعد میں نون لیگ کی زیر قیادت اتحاد نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے غیر مقبول اور سخت فیصلے کیے۔ لیکن اب معاملات کو نئے انتخابات کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جو حکمران جماعتوں بالخصوص نون لیگ کیلئے فائدہ مند نہیں۔

ذرائع ن لیگ کےمطابق پارٹی قیادت جلد انتخابات کے امکانات کی اطلاعات سے خوش نہیں۔ ن لیگ یہ بات نوا شریف کی واپسی، موزوں حالات کی غیر موجودگی اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں اصول طے کیے جانے تک قبول نہیں کرےگی۔ لیگی ذرائع کےمطابق پارٹی قیادت بشمول میاں نوازشریف کو سیاسی بنیادوں پرنشانہ بنایا گیا اوران پر مقدمات چلائےگئے۔ آئندہ انتخابات تک ن لیگ چاہتی ہے کہ عدالتیں میاں نوازشریف کی اپیلوں پر فیصلہ کرلیں تاکہ پارٹی کو انتخابات میں جانے کیلئےلیول پلینگ فیلڈمل سکے۔

ن لیگ کےذرائع کےمطابق انہیں لگتاہےکہ کچھ نہ کچھ غلط ہورہاہےاورن لیگ نےخبردارکیاہےکہ ن لیگ کے بارے میں غلط اندازے نہ لگائے جائیں۔ جس نئی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہےاسے حتمی شکل دےکرعمل شروع کردیا گیا تون لیگ کسی طرح کا تعاون نہیں کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …