Home / ن لیگ قومی اسمبلی کی سب سےبڑی جماعت بن گئی

ن لیگ قومی اسمبلی کی سب سےبڑی جماعت بن گئی

PML-N seats in NA

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری پارٹی پوزیشن کےمطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن سیٹوں کےحساب سےاس وقت سب سےبڑی جماعت بن چکی ہے۔۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر پارٹی پوزیشن کے حساب سےمسلم لیگ ن 75 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئی،9 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعداس کےارکان کی جنرل نشستیں 84 ہوگئیں۔

مسلم لیگ ن کواقلیتوں کی 4 اور خواتین کی 20 نشستیں ملیں،اس طرح ن لیگ کی قومی اسمبلی میں کل کی نشستوں کی تعداد 108 ہوگئی۔

پیپلزپارٹی کے54 امیدوارجنرل نشست پر کامیاب ہوئے، کسی آزاد امیدوار نے شمولیت اختیار نہیں کی۔ اقلیتوں کی 2اورخواتین کی 12 نشستیں ملنےکےبعدقومی اسمبلی میں پی پی ارکان کی مجمعوعی تعداد 68 ہوگئی۔

سنی اتحاد کونسل میں 81 ازاد ممبران نےشمولیت اختیارکی لیکن اس کی مخصوص نشستوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہےاوراس معاملےپرآج فیصلےکاامکان ہے۔۔

ایم کیو ایم کے 17 امیدوارجنرل نشستوں پرکامیاب ہوئے، کسی آزادرکن نے شمولیت اختیارنہیں کی،ایم کیو ایم کواقلیت کی ایک نشست اور خواتین کی 4 نشستیں ملیں،یوں قومی اسمبلی میں اس جماعت کےارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔

یہ بھی چیک کریں

Army Chief Gen Asim Munir

آرمی چیف نے9مئی کے20مجرمان کی سزامعاف کردی

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک …